PFAکے چھاپے،جعلی آئل،غیر معیاری دودھ اور گوشت فروخت کرنیولے پکڑے گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مختلف مقامات پر کامیاب چھاپے مار کر جانوروں کی باقیات سے جعلی آئل تیار کرنیوالا کارخانہ مالک اور غیر معیاری دودھ اور گوشت فروخت کرنیوالا دکاندار کو پکڑ لیا جبکہ غیر ممنوعہ چائنا نمک استعمال کرنے پر آئیڈیل سویٹس کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے فوڈ سیفٹی آفیسر محمد احسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بابا فرید روڈ پر جانوروں کی باقیات سے جعلی آئل تیار کرنیوالے یونٹ پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں جعلی آئل قبضہ میں لیکر مالک غلام مصطفی کو حراست میں لے لیا جبکہ ساندل بار کے علاقہ30ج ب بیمار اور لاغر جانوروں کا غیر معیاری گوشت فروخت کرنیوالے قصاب فرید سلطان کو گرفتار کر لیا شاداب کالونی میں ملاوٹی و غیر معیاری اور دودھ فروخت کرنیوالے ملک شاپ کے مالک احمد کو دھر لیاگیا علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیم نے پیپلز کالونی میں آئیڈیل سویٹ اینڈ بیکرز پر معائنہ کے دوران اشیاء میں ممنوعہ چائنا نمک استعمال کرنیکی پاداش میں مقدمات درج کرلئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں