فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سمال اسٹیٹ’ پیپلزکالونی اور فرید نگر میں کامیاب چھاپے مار کر دو فوڈ پوائنٹس کو سیل اور تیسرے کو بھاری جرمانہ عائد کر دیا جبکہ 550کلو مضرصحت چینی’ 210کلو قینواہ کے بیج’ 55 کلو سے زائد ایکسپائر اشیاء تلف کر دیں’ 242 کلو آٹا’ 63 ڈبے بسکٹس بھاری مقدار میں بناسپتی گھی’ ہلدی اور مشین ضبط کر لیں۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق گل کی سربراہی میں فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں میں چیکنگ کے دوران سمال اسٹیٹ’ پیپلزکالونی اور غلام فرید نگر میں کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ناقص صفائی’ حشرات کی موجودگی’ گندہ سٹوریج ایریا پر دو یونٹس کو بند کروا دیا۔ ناقص مضرصحت اشیاء کو موقع پر تلف کر دیا گیا جبکہ گھی’ آٹا’ ہلدی پائوڈرز کے نمونے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے۔ ناقص زائد المیعاد اور نان ٹریس ایبل اشیاء کو تحویل میں لے لیا۔
4