PHAسے نکالے جانیوالے درجنوں ڈیلی ویجز ملازمین سراپا احتجاج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچرل اتھارٹی نے فنڈزکی کمی کا بہانہ بنا کر درجنوں ملازمین کو نوکری سے نکالے جانے پر ڈیلی ویجز ملازمین سراپا احتجاج بن گئے۔ پی ایچ اے کے دفتر میں احتجاج کرتے ہوئے ملازمین کا کہنا تھا کہ محکمہ ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتا ہے، تنخواہوں میں تاخیر اور کام کی زیادتی کی وجہ سے شکایت کریں تو ان کو نوکری سے نکالنے کی دھمکی دی جاتی ہے اور کچھ عرصہ قبل پی ایچ اے نے 200 کے قریب افراد کو ڈیلی ویجز پر محکمہ میں بھرتی کیا تھا اور گزشتہ دنوں ڈی جی نے انکو نوکری سے فارغ کر دیا۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اس مہنگائی کے دور میں کہاں جائیں اور نوکری سے نکالنا سراسر زیادتی ہے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں بھی پی ایچ اے نے سات سو سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کو محکمہ سے نکال دیا تھا اور محکمہ میں ریگولر بھرتیاں نہیں کی جا رہی ہیں جسکی وجہ سے پارکوں اور گرین بیلٹوں کی حالت زار ناگفتہ بہہ ہوتی جا رہی ہیں۔ ڈیلی ویجز ملازمین کا کہنا تھا کہ ان کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں