PIAمزید مشکل کا شکار،110انجینئرز اور ٹیکنیشنز مستعفی

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کو ائیرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق 110ائیرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کے ایک سال کے دوران استعفے دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ استعفے دینے والوں میں 45انجینئرز اور 65ٹیکنیشنز شامل ہیں۔ائیرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر ائیرلائنز میں ملازمت کے بہتر مواقع پرملازمین جا رہے ہیں۔قومی ائیرلائن کے شعبہ انجینئرنگ کے حکام نے انجینئرز اور ٹیکنیشنز کے استعفوں کی تصدیق کی اور ذرائع نے بتایاکہ طیاروں کی مینٹیننس پر حاضر ائیرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکشنینز کا کام دگنا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق مزید 40ائیرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کے استعفے التوا میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں