PIAمیں 21کروڑ کی مالی بے ضابطگیاں

اسلام آباد (بیوروچیف) آڈیٹر جنرل نے قومی ایئرلائن میں 21کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی کی نشاندہی کردی۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانیہ میں غیر فعال اسٹیشن پر 35 ملازمین 5سال سے تعینات رہے، قومی ایئر لائن کی پروازوں پر پابندی کے باوجود لندن اسٹیشن پر 35ملازمین برقرار رہے، جس سے قومی خزانے کو صرف تنخواہوں کی مد میں 21کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ رپورٹ کے مطابق پانچ سال سے لندن اسٹیشن پر کوئی پرواز یا عملی سرگرمی نہیں ہوئی، قومی ایئر لائن انتظامیہ کو ستمبر 2024 میں معاملے کی نشاندہی کی گئی، معاملہ 2024 میں انتظامیہ کو بھیجا گیا مگر جواب نہیں ملا۔آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ متعدد یاد دہانیوں کے باوجود قومی ایئر لائن انتظامیہ نے ڈی اے سی میٹنگ طلب نہیں کی، قومی ایئر لائن مالی بیصابطگی کے اس معاملے کی فوری تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کا تعین کرے، رولز 2013کے تحت بورڈ پر ذمہ داری تھی کہ کمپنی کے مفاد میں فیصلے کیے جاتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں