PIAکے بعد مزید25اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی نے بتایا کہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹس کنٹریکٹ پر دیں گے اور ان کو لانگ ٹرم رعایت دیں گے، انہیں بیچا نہیں جائیگا جبکہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد 25مختلف اداروں کی بھی نجکاری کی جائے گی۔محمد علی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جن اداروں کی اب نجکاری کی جا رہی ہے ان میں سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی، زرعی ترقیاتی بینک، ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور نو ڈسکوز شامل ہیں۔ پی آئی اے کے بعد یہ ڈسکوز ہماری توجہ کا مرکز ہین ان کی الگ الگ بولی لگائی جائے گی اور اگلے سال کے وسط تک تین کمپنیوں کی نجکاری مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی نے بتایا کہکابینہ سے منظوری کے بعد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، سینڈل میٹل اور این آئی سی ایل کی بھی نجکاری کی جائے گی ، وزاتوں کی تعداد میں کمی یا انہیں ضم کرنے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ کچھ ادارے توپہلے ہی بند ہو چکے ہیں اور باقی پر کا بینہ کی رائٹ سائزنگ کمیٹی میں کام ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں