PIDFمیں بے ضابطگیاں تحقیقات کیلئے اعلی سطحی کمیٹی قائم

اسلام آباد (بیورو چیف)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے اعلی سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی ۔ایوانِ صدر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدرِ پاکستان بطور چانسلر پی آئی ایف ڈی نے کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی ہے ۔ کمیٹی کی سربراہی چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کریں گے جبکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی اور ایوانِ صدر سیکر یٹر یٹ کے نمائندے کو بطور رکن شامل کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ادا ر ے کا تفصیلی دورہ کریگی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے نشاند ہی کی گئی مبینہ بے ضابطگیوں، انتظامی کوتاہیوں اور بدانتظامی کے معاملات کی چھان بین کریگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں