PLRAسسٹم اپڈیٹ نہ ہونے سے سائلین کو شدید مشکلات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پنجاب لینڈریونیواینڈہائوسنگ کمیٹی لاہورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن، صدرینگ لائرز اتحادپاکستان ملک اسامہ سعید اعوان ایڈووکیٹ ، ملک حاکمین سعید اعوان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پی ایل آراے (PLRA) سسٹم اپڈیٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں سائلین مشکلات کاشکارہیں ،ہزاروں رجسٹریاں تعطل کاشکار ہیںجس کے باعث لوگوں کوشدیدمشکلات درپیش ہیں۔انہوںنے کہاکہ ناجانے کس ارسطونے قبرسے نکل کرآناہے اورسسٹم کواپ ڈیٹ کرناہے تمام سسٹم قانون ،عوام کی ویلفیئراورآسانی کیلئے بنائے جاتے ہیں مگر یہاں الٹی گنگابہہ رہی ہے کہ بس عوام کوذلیل خوارہی کرناہے ۔انہوںنے کہاکہ ڈی جی پی ایل آراے فی الفورسسٹم کی اپ گریڈیشن کے لئے جنگی بنیادوں پراقدامات کریں تاکہ دوردرازسے آنیوالے بلخصوص اوورسیز پاکستانیز کومایوس نہ لوٹناپڑے ۔ ہرروزسسٹم اپڈیٹ کے نام پرعوام کوبے وقوف بنایاجاتاہے جس کے باعث معمولات زندگی متاثر ہورہے ہیں،پی ایل آراے حکام سنجیدگی کامظاہرہ کرکے سسٹم کوفعال کریں ،رجسٹریوں کامعاہدہ جات کے مطابق نہ ہونے سے سول مقدمات کی شرح میں اضافہ ہورہاہے جس سے معاشرے میں مزیدعدم برداشت کی فضاء قائم ہورہی ہے جوکہ تشویشناک ہے ۔انہوںنے کہاکہ اعلیٰ حکام نے مسئلہ فوری حل نہ کیاتوکارپوریٹ لیگل ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے بھرپوراحتجاج کااعلان کیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں