PMAکے زیر اہتمام سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔ کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر شاہد جاوید نے بتایا کہ جلد پہ رنگ گورا کرنے والی کریم لگانا انتہائی خطرناک ثابت ہوتا ہے۔ یہ جلد کو نہ صرف خراب کرتی ہیں بلکہ الرجی کا باعث بھی بنتی ہیں ۔ پروفیسر ڈاکٹر مجتبی حسن نے شوگر کے جدید طریقہ علاج سے ڈاکٹروں کو اگاہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر افضل چوہدری نے جگر میں چربی اور اس کے مضر اثرات کے بارے میں ڈاکٹروں کو اگاہ کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر خرم سہیل راجہ نے میڈیکل کے متعلق مختلف قانون کے متعلق ڈاکٹر کو اگاہ کیا اور انہیں اس بات کا باور کرایا گیا کہ مریض کا علاج کرتے وقت اس کو بیماری کے متعلق بتانا اور علاج میں جو بھی سائیڈ افیکٹ ہے ان سے آگاہ کرنا ڈاکٹر کا فرض ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر نعیم احمد پروفیسر ڈاکٹر طفیل محمد پروفیسر ڈاکٹر عامر حسین پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ترمذی پروفیسر ڈاکٹر رحمان گلزار پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے مختلف سیشن کی صدارت کی ۔ ڈاکٹر نگینہ شہزادی نے بچوں میں پاخانے اور اس کی تشخیص اور علاج کے بارے میں ڈاکٹروں کو اگاہ کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر سیکرٹری آرگنائزنگ کمیٹی ڈاکٹر محمد عرفان نے کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ہمیشہ ڈاکٹروں کو علاج کے جدید طریقے بتانے کے لیے مختلف پروگرام کا انعقاد کرتی ہے۔ اس سال ایک انٹرنیشنل میڈیکل کانفرنس منعقد کی گئی جو کہ ایک انتہائی کامیاب ثابت ہوئی اس میں سینکڑوں ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ جن کو نہ صرف الٹراسانڈ کے متعلق بلکہ علاج کے مختلف طریقوں کے متعلق آگاہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ فیصل اباد میں اس وقت شوگر جگر میں چربی اور ہیپاٹائٹس کی وجہ سے جگر سکڑنے کے مریضوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان جدید طریقہ علاج کو استعمال کرتے ہوئے اپنے مریضوں کا علاج کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں