PMAکے زیر اہتمام2روزہ میڈیکل کانفرنس شروع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام دو روزہ میڈیکل کانفرنس کا آغاز۔ کانفرنس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے ڈاکٹرز اپنے مقالہ جات پیش کریں گے، آج گائنی اور ابسٹریکٹ سے تعلق رکھنے والے مقالہ جات پیش کیے گئے جس میں پیدا ہونے والے بچے کی مختلف بیماریاں اور ماں کے پیٹ میں ان کی تشخیص کے لیے اہم معلومات فراہم کی گئی ۔ الٹراسائونڈ ورکشاپ میں پروفیسر ڈاکٹر مسرت حسین ڈاکٹر صولت نواز پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر سمیت دیگر لوگوں نے اپنے مقالات پیش کیے، کل ڈاکٹر محمد سعید ڈاکٹر افضل چودری ڈاکٹر حافظ عبدالستار پروفیسر ڈاکٹر مجتبی حسن پروفیسر ڈاکٹر شاہد جاوید اور ڈاکٹر نگینہ شہزادی اپنے مقالات پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ اس میں پروفیسر ڈاکٹر عامر شوکت پروفیسر ڈاکٹر مقصود احمد پروفیسر ڈاکٹر بشیر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی ترمذی پروفیسر ڈاکٹر سمیت دوسرے اہم ڈاکٹرز شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر اور مہمان گرامی پروفیسر ڈاکٹر عامر شوکت ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں