7

PP-115کے عوام کی امیدووں پر پورا اتروں گا،میاں طاہر جمیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سوشل میڈیا فوکل پرسن این اے 102 رضوان علی وڑائچ اور ورکر مسلم لیگ (ن) پی پی 115 ملک شہزاد نومنتخب ایم پی اے میاں طاہر جمیل کو ممبرصوبائی اسمبلی کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دینے کیلئے ان کے مرکزی آفس پہنچے’ رضوان علی وڑائچ اور ملک شہزاد نے نومنتخب ایم پی اے میاں طاہر جمیل کو پھولوں کا گلدستہ اور پنجاب اسمبلی کی یادگار تصویر پیش کی’ نومنتخب ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رضوان علی وڑائچ اور ملک شہزاد جیسے پارٹی ورکر ہمارے سر کا تاج ہیں’ انہوں نے میری الیکشن کمپین پوری ذمہ داری’ محنت اور لگن سے چلائی جس کیلئے میں ذاتی طور پر ان کا مشکور ہوں’ انہوں نے کہا کہ ایسے ہی مخلص پارٹی ورکروں کی محنت سے آج میں ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوا ہے’ میرے دفتر کے دروازے ان کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں’ میری کوشش ہو گی کہ پی پی 115 کے دیرینہ مسائل کو جڑ سے اکھاڑ دوں’ کیونکہ مجھے ٹوٹا پھوٹا پی پی 115 ملا ہے’ پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے اس حلقے میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی’ یہاں کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں’ سیوریج کا نظام ناکارہ ہو چکا ہے’ سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے برابر ہے’ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لئے دفتروں کے چکر لگا رہے ہیں مگر ان کیلئے کوئی نوکری نہیں’ انشاء اللہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے درخواست کریں گے کہ ہمارے حلقے کو زیادہ سے زیادہ فنڈز دیں تاکہ پی پی 115 کی حالت سنوار سکیں’ اس موقع پر انہوں نے بابائے سیاست چوہدری شیرعلی اور سابق وزیرمملکت چوہدری عابد شیرعلی کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ میری کامیابی عوام کا میرے قائدین پر غیرمتزلزل اعتماد کا نتیجہ ہے’ میاں طاہر جمیل نے کہا کہ میں اپنے قائدین کے ویژن کے مطابق حلقہ کے عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کروں اور اپنے حلقے کے عوام کی امیدوں پر پورا اتروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں