83

PP-115 کے امیدوار میاں رشید کی انتخابی مہم کامیاب ، حمایت میںاضافہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری صداقت جٹ اور میاں شہبان گل نے اپنے ساتھیوں سمیت امیدوار پی پی 115 میاں رشید احمد کی غیر مشروط مکمل حمایت کا اعلان کر دیا’ حمایت کا اعلان انہوں نے میاں رشید سے ملاقات کے دوران کیا اور ان کی قیادت میں چیئرمین اتحاد گروپ کے ساتھ مل کر میاں رشید کی انتخابی مہم کو چلانے کا اعلان کیا’اس موقع پر امیدوار پی پی 115 میاں رشید احمد نے کہا کہ یوں یوں 8 فروری قریب آ رہی ہیں میری حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے’ حلقے کی عوام میری حمایت میں کھل کر سامنے آ رہے ہیں اور میری انتخابی کمپین خود چلا رہے ہیں’ انہوں نے اپنے ساتھی سابق چیئرمین وسیم مشتاق بٹ کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری صداقت جٹ اور میاں شہبان گل نے میری مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے میری انتخابی مہم خود چلانے کا وعدہ کیا ہے’ انہوں نے کہا کہ اسے لوگوں کی حمایت میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں’ انشاء اللہ 8 تاریخ کو تاریخی فتح سمیٹیں گے’ انہوں نے کہا کہ پی پی 115 میرا گھر ہے اور یہاں لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں’ انشاء اللہ کامیابی کے بعد پی پی 115 کی محرومیاں ختم کروں گا اور حلقے کے مسائل کو حل کروں گا’ انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام سابق عوامی نمائندوں سے مایوس ہو چکے ہیں اور اس بار نیا چہرہ چاہتے ہیں’ انشاء اللہ میں ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرائوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں