78

PP100،PTiحمایت یافتہ امیدوارکی اہم کامیابی

جڑانوالہ(نامہ نگار)حلقہ پی پی 100 میں 3 امیدواران پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری عمیر وصی ظفر کے حق میں الیکشن سے دستبردار،پی ٹی آئی کے پینل کی بھرپور حمایت و سپورٹ اور ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ حلقہ این اے 96،پی پی 100، پی پی 101 میں ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کیلئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدواران نے کمر کس لی ہے حلقہ پی پی 100 کے 3 امیدواران جن میں امیدوار چوہدری تیمور علی خان، امیدوار صوبائی اسمبلی ملک ظفر اقبال کھوکھر،امیدوار پی پی 100 خاں وحید خاں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار پی پی 100 چوہدری عمیر وصی ظفر کے حق میں دستبردار ہو چکے ہیں الیکشن سے دستبردار ہونیوالے امیدواران نے حلقہ این اے 96 رائے حیدر علی کھرل،امیدوار پی پی 100 چوہدری عمیر وصی ظفر،امیدوار پی پی 101 اکرم چوہدری سابق وزیر اوقاف کی بھرپور حمایت و سپورٹ کا اعلان کرتے ہوئے یقین دہائی کروائی ہے کہ 8 فروری کو ہونیوالے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو عبرتناک شکت دیں گے اس موقع پر پی ٹی آئی کے نامزد امیدواران نے چوہدری تیمور علی خاں،ملک ظفر اقبال کھوکھر، خاں وحید خاں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشا اللہ 8 فروری کو جیت ہمارا مقدر بنے گی ظلم کی رات ختم ہونے والی ہے حلقہ این اے 96 اور دونوں صوبائی حلقوں میں عوام کے ووٹوں کی طاقت سے ن لیگ کا صفایا کر دیں گے مذکوران کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اہلیان حلقہ کی تمام برادریوں اور راجپوت،نیازی،ملک، کھوکھر،جاٹ، ارائیں برادری کے دھڑوں کی بھرپور حمایت حاصل ہو چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں