PP112میں جدید سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنمابیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے کردارکی وجہ سے تاریک ہوچکی ہے تحریک چلانے کے قابل نہیں رہی۔ کسی سے ہاتھ بھی نہ ملانے والے بانی آج این آراو اور ڈیل چاہتے ہیں مگرانہیں ڈھیل بھی نہیں ملے گی وہ ڈیل اور این آر او کو بطور ہتھیار استعمال کرناچاہتے ہیں۔ہم میاں نوازشریف کی پالیسی اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت کے مطابق عوامی خدمت میں مصروف اورانہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں۔ اپنے حلقہ پی پی112میں جہاں تک ہوسکاتعمیروترقی اورعوامی مشکلات کم کرنے میں بھرپورکرداراداکریں گے۔ان کاکہناتھاکہ شبلی فرازاحتجاجی تحریک کالائحہ عمل طے کرنے کی بجائے اپنے ارکان تلاش کریں کوئی ایک بھی باہرنکلنے کے لئے تیارہے پی ٹی آئی کے تمام اراکین پارلیمان سے تنخواہوں پرخوش ہیں اورموجودہ حکومتی مدت تک پرانی تنخواہوں پرکام کریں گے۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی شدید مایوسی اور ڈپریشن کا شکار ہوچکے ہیں۔ پنجاب کے عوام مریم نوازشریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔بہت کم عرصہ میں وزیراعظم میاں شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جس طرح عوام کومشکلات سے نکالااس کی تاریخ نہیں ملتی۔عوام جانتے ہیں کہ2018میں سازش کے تحت اقتدارمیں آنے والی پی ٹی آئی نے ساڑھے تین سال میں مہنگائی سے عوام کوزندہ درگورکردیااگرعدم اعتمادکرکے اس سے نجات حاصل نہ کی جاتی توپاکستان دیوالیہ ہوسکتاتھا۔انہوں نے کہا کہ سپہ سالار کی قیادت میں پاک فوج نے دشمن پر تاریخی فتح حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں