12

PP114’لیگی امیدوارشیخ یوسف کی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن نے حلقہ پی پی114 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شیخ محمد یوسف کی جانب سے دی جانیوالی دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرتے ہوئے 7اگست 2024ء کو مخالف امیدوار لطیف نذر گجر کو نوٹس جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ حلقہ پی پی 114 کے امیدوار شیخ محمد یوسف نے الیکشن کمیشن کو درخواست گزارتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پریزائیڈنگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے دستخطوں کے بغیر نامکمل رزلٹ دیئے گئے اور رزلٹ میں ردوبدل کیا گیا اور ان کے پولنگ ایجنٹس کو کئی پولنگ اسٹیشن سے فارم45 دیا گیا اس پر بھی افسران کے دستخط موجود نہ ہے۔ اور گن پوائنٹ پر بعض پولنگ بوتھوں سے ان کے پولنگ ایجنٹس سے فارم45 چھینے گئے۔ جسکی وجہ سے اسکو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے۔ جس پر الیکشن کمیشن نے دونوں فریقوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7اگست 2024ء کو طلب کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں