PP114مسلم لیگ(ن)کے امیدوار شیخ محمد یوسف کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ پی پی114 کے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شیخ محمد یوسف کی دوبارہ گنتی کی درخواست کو مسترد کر دیا، دوران سماعت لیگی امیدوار ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکا، فیصل آباد حلقہ پی پی114 مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شیخ محمد یوسف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں کامیاب ہونیوالے امیدوار چوہدری لطیف نذر کے خلاف دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دوبارہ گنتی کی استدعا کی تھی، جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبرز ناصر خان اور شاہ محمد جتوئی نے ان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے بتایا کہ 8فروری 2024ء کو ہونیوالے انتخابات میں پی پی114 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شیخ محمد یوسف نے 38800 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد حیثیت کے الیکشن لڑنے والے امیدوار چوہدری محمد لطیف نذر نے 58548 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے تھے تاہم جس پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شیخ محمد یوسف کی طرف سے دائر کردہ درخواست کی سماعت کی تو دوران سماعت درخواست دہندہ دھاندلی کے ثبوت پیش نہ کر سکا جس پر فاضل ممبران نے دوبارہ گنتی کو مسترد کرتے ہوئے چوہدری لطیف نذر کو کامیاب قرار دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں