PP116میں تمام امیدوار الیکشن لڑنے کے اہل قرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریٹرننگ آفیسرز نے 23نومبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات’ حلقہ پی پی116 کے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا’ حلقہ پی پی116 کے ریٹرننگ آفیسر عمران عصمت پنوں نے سکروٹنی کے دوران تمام 8 امیدواروں مسلم لیگ (ن) کے رانا احمد شہریار خاں’ انکی اہلیہ اقراء ثنائ’ پیپلزپارٹی کے ملک اصغر علی قیصر’ رانا نعیم دستگیر’ بلال حسن’ خواجہ اسد اعجاز منا’ عبدالرشید اور سرمد فضل حسین کے کاغذات منظور کر لئے۔ جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے انہوں نے حلقہ میں کمپیئن شروع کر دی۔ جبکہ حلقہ پی پی115 سے لیگی امیدوارمیاں طاہر جمیل اور حلقہ پی پی116 سے رانا احمد شہریار خاں کی سیاسی سرگرمیاں زور پکڑ گئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں