PP237کی سیاسی شخصیت میاں راشد محمود انتقال کر گئے

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)پی پی 237کی سیاست طاقتور ترین اپوزیشن لیڈر سے محروم ہو گئی۔ میاں راشد محمود وٹو نے 3 بار الیکشن ہارنے کے باوجود تاحال مضبوط ترین اپوزیشن لیڈر تھے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہزاروں افراد کی تدفین میں شرکت ۔ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 237کی سیاست اپنے مضبوط ترین اپوزیش لیڈر میاں داشد محمود وٹو سے اچانک محروم ہو گئی ان کی اچانک وفات پا جانے کی خبر سیاسی حلقوں نے سیاسی حلقوں میں سوگ جا سناں پیدا جر دیا منچن اباد کے نواحی گاں محمد پور سنساراں سے تعلق رکھنے والے اور پیشہ کے طور پر وکیل میاں راشد محمود وٹو نے یونین کونسل کی سیاست اور وکالت کے بعد اچانک حلقہ پی پی 237 میں انٹری کی تو ابتدا سے ہی وہ بڑی تیزی سے مقبولیت حاصل کرتے گئے اپنے اس سیاسی سفر کے دوران میاں راشد محمود وٹو نے صوبائی اسمبلی کے سیٹ کے حصول کیلئے تین بار الیکشن لڑا لیکن انہیں تینوں بار ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں