PP98’15امیدواروں کی2لاکھ89ہزار690ووٹرز پر نظریں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) 23نومبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی98 چک جھمرہ میں 2لاکھ 89ہزار 690ووٹرز اپنا حق رائے استعمال کرینگے جن کیلئے مجموعی طور پر 171پولنگ اسٹیشن اور 548پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حلقہ پی پی98 میں کل ووٹرز 2لاکھ 89ہزار 690رجسٹرڈ ہیں جن میں 1لاکھ 55ہزار 901مرد ووٹرز اور 1لاکھ 33ہزار 789 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ جن کیلئے مجموعی طور پر 171پولنگ اسٹیشن جن میں مرد حضرات کیلئے 53′ خواتین کیلئے 49 اور مخلوط 69 پولنگ سٹیشنز جھمرہ کے مذکورہ حلقہ کے سرکاری ونجی کالجز’ سکولز اور دیگر سرکاری عمارت میں بنائے جائیں گے۔ جن میں 548پولنگ بوتھ جن میں 291 مرد اور 257 خواتین ووٹرز بوتھ قائم ہونگے جن کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنز نے ضلعی انتظامیہ سے پولنگ سٹاف کی تعیناتی کیلئے فہرست طلب کر لی ہیں اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کو کہا ہے کہ 23نومبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے پولنگ اسٹیشنز کی چار دیواری اور دیگر حفاظتی وانتظامی امور کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں۔دریںاثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی98 چک جھمرہ میں 15 امیدوار میں مقابلہ ہو گا۔ جن میں سابق ایم پی اے آزاد علی تبسم’ محمد اجمل چیمہ’ آصف شہزاد تبسم’ شیرافگن’ طاہرہ احمد’ عامر اقبال’ عطاء اﷲ’ فراز انیس’ قمر محمود’ محمد جاوید خان’ محمد عامر نواز’ محمد عثمان اکرام’ محمد احمد’ وسیم اکرم اور وسیم الحسن شامل ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق ایم پی اے آزاد علی تبسم کو ٹکٹ ملنے کا امکان۔ تاہم دیگر امیدوار بھی مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ لینے کیلئے کوشاں ہیں۔ حلقہ پی پی98 میں سیاسی سرگرمیاں زور وشور سے جاری ہیں اور امیدوار حلقہ میں کارنر میٹنگز اور ڈور ٹوڈور کمپیئن کر رہے ہیں۔ سیاسی ڈیروں پر ووٹرز اور سپورٹرز کا رش بڑھ گیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ 23نومبر کو ہونیوالے ضمنی انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی پی115 سے میاں طاہر جمیل’ پی پی116 سے رانا احمد شہریار خاں کو مسلم لیگ (ن) کا ٹکٹ مل چکا ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی98 اور قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے96 جڑانوالہ اور این اے104 فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں