PPF کا قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے اسٹیفن کونسٹائن کو لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کیلئے سابق کوچ اسٹیفن کونسٹنٹائن کو قومی فٹبال ٹیم کی کوچنگ کے لیے واپس لانیکا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیفا سے معطلی ختم ہونے کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم اے ایف سی کوالیفائر کھیلنیکی اہل ہوگئی ہے۔ پاکستان فٹبال ٹیم کو کوالیفائر میں اپنا پہلا میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلنا ہے جو سعودی عرب میں کھیلا جائیگا۔اسٹیفن کونسٹنٹائن 2023 سے 2024 تک پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے تیسرے راؤنڈ میں شرکت کی بھی تصدیق کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں