PPPنے ہمیشہ فیڈریشن کی بات کی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے نائب صدر اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 116 میاں ریاض الحق نے مریم نواز کے قیادت کیخلاف بیانات کے رد عمل میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کو چلانے کے لئے 80 فیصد پیسہ سندھ سے آتا ہے۔ پنجاب میں سیلاب زدگان ابھی تک مشکلات سے دو چار ہیں جبکہ سندھ کی جانب جاتے والے پانچ دریاوں کا سیلابی پانی بلاول بھٹوزرداری کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے عوام کو نقصان دینے کے بجائے سیدھا سمندر میں جا گرا تھا جو ان کو ہضم نہیں ہو رہا ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فیڈریشن کی بات کی ہے فارم 67 والی حکومت عوام کی ترجمان نہیں ہو سکتی۔ انڈس کے پانی کو چھیڑا گیا تو بھر پور احتجاجکریں گے۔ ان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی کا پنجاب میں مسلم لیگ ن سے اتحاد بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے لئے تھا تا کہ عوام اپنی مرضی کی قیادت چن سکیں لیکن ابھی تک ان سے یہ نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں