37

PRO فیصل آباد کا دورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ناقص کارکردگی پر 2ایس ایچ او ز چارج شیٹ

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کا دورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، ناقص کار کر دگی پر ایس ایچ اورجانہ انسپکٹر سرفراز اور SHO چٹیانہ SI وسیم کو چارج شیٹ جاری کر دیا گیا ، کرپشن اختیارات کا ناجائز استعمال اور عوامی شکایات پر کانسٹیبل بابر نواز 1218نائب ریڈر SDPO آفس پیر محل، کانسٹیبل سمیع اللہ 1211کانسٹیبل قمر عباس 485نائب ریڈر و ڈرائیور SDPO گوجرہ کلوز ٹو ریجن آفس فیصل آباد کر نے کے احکامات جاری، آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے کہا کہ محکمہ میں سزا اور جزا کا عمل ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔ کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر نے والے پولیس افسران کو محکمانہ احتساب کا سامنا کر نا ہو گا۔انہو ں نے ہدایت کی کہ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پر کا ل یا درخواست پر بلا تاخیر کاروائی عمل میں لائی جائے ، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن عورتوں کو تحفظ فراہم کر نے میں اہم کردارادا کر رہا ہے ، منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کیخلاف آپریشن کو مزید تیز کر یں، شاہرائوں کو محفوظ بنانے کیلئے گشت کوموثر اور متحرک کریمنل گینگز کا خاتمہ ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں