PSL’ٹکٹوں کی فروخت شروع

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت آج دوپہر12بجے سے شروع ہوگئی۔حکام کے مطابق فزیکل ٹکٹس24مارچ سے کوریئر سروس کی شاخوں پر دستیاب ہوں گے۔لاہور اور کراچی میں جنرل ٹکٹ کی قیمت 250 روپے سے شروع ہوگی جبکہ فیصل آباد میں سستا ترین جنرل ٹکٹ 300 روپے کا ہوگا۔اسی طرح ملتان اور راولپنڈی میں جنرل ٹکٹ کی قیمت 400 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 8 ٹکٹ خریدے جا سکیں گے۔اعلامیے کے مطابق کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں محدود تعداد میں ای ٹکٹ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 11 کے ٹکٹس کی فروخت نئے دور کا آغاز ہے۔ ٹکٹس کی قیمتیں کم رکھی گئی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین میچز دیکھنے سٹیڈیم آ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں