19

PSLکا اگلا سیزن 7اپریل تا20مئی تک کھیلا جائے گا

کراچی(سپورٹس نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)کے شیڈول سے تصادم ہونے کی وجہ سے کائونٹیز بھی پریشان ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل کی تاریخیں آگے بڑھانے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے جو براہ راست آئی پی ایل سے متصادم ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کا اگلا سیزن ممکنہ طور پر 7 اپریل سے 20 مئی تک کھیلا جائے گا ، انڈین لیگ کا رواں ایڈیشن 22 مارچ سے 26 مئی تک ہوا، 2025 میں بھی تھوڑے بہت فرق سے یہی ونڈو ہی برقرار رہے گی، جہاں پی ایس ایل اور آئی پی ایل کی تاریخیں متصادم ہورہی ہیں وہیں۔اس کا براہ راست اثر کانٹی سیزن کے ابتدائی 2 ماہ پر پڑے گا۔ مجموعی طور پر 35 ٹاپ انگلش کرکٹرز کے پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں جلوہ گر ہونے کا امکان ہے، اس طرح چیمپئن شپ میچز میں تجربہ کار کھلاڑی موجود نہیں ہوں گے۔دوسری جانب بڑی تعداد میں انگلش کرکٹرز کے وائٹ بال تک محدود ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں