PSLکا میلہ سج گیا،آج سے میچز کا دوبارہ آغاز

راولپنڈی(سپورٹس نیوز) پھر سیٹی بجے گی، پی ایس ایل کا میلہ آج سجے گا۔پی ایس ایل سیزن10کے بقیہ میچز آج سے شروع ہوں گے غیر ملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے، آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گے، میچ رات8بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز روک دیئے گئے تھے، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے بعد اب دوبارہ سے پی ایس ایل کے میچز کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں