PSL لیگ کیلئے ایک نیا عہدہ ”پلیئر ایکوزیشن کنسلٹنٹ”

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی سی بی نے لیگ کے لیے ایک نیا عہدہ”پلیئر ایکوزیشن کنسلٹنٹ” تخلیق کیا گیا ہے، جو کھلاڑیوں کے انتخاب، ٹیلنٹ اسکاؤٹنگ، اور ڈرافٹ پلاننگ کے عمل کی نگرانی کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل نے اس عہدے کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ پی سی بی کے مطابق یہ اقدام لیگ میں شفافیت، منصوبہ بندی اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔اہل امیدواروں کے پاس کسی تسلیم شدہ اسپورٹس ادارے میں کم از کم 5 سال کا تجربہ اور متعلقہ یونیورسٹی کی ڈگری ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں