PSL میں زیادہ ففٹیز، فخر نے رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل10) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے لیگ میں سب سے زیادہ ففٹیز کے ریکارڈ میں رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف پی ایس ایل کیریئر کی 21ویں ففٹی اسکور کی، جس کے بعد انہوں نے سب سے زیادہ ففٹیز کے ریکارڈ میں محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا، انہوں نے 46 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6چوکے اور 5چھکے شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں