PSL کے نئے دور کا آغاز’ قوانین میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں ایک نئی اور دلچسپ روایت دیکھنے کو ملی۔گزشتہ روز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور حیدرآباد کنگزمین کے کپتان مارنس لبوشین ٹاس کے موقع پر دو، دو ٹیم شیٹس کے ساتھ میدان میں آئے۔دونوں کپتانوں نے ٹاس کے نتیجے کے مطابق اپنی حتمی پلیئنگ الیون کا انتخاب کیا، جو کہ پی ایس ایل کے نئے قوانین کے تحت ممکن ہوا ہے۔ ہر کپتان ٹاس سے قبل میچ ریفری کو دو مختلف ٹیم کمبی نیشن جمع کرا سکتا ہے۔ٹاس کے بعد ان میں سے کسی ایک حتمی ٹیم کا انتخاب کرنا لازمی ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں