PSL کے4سالہ برانڈ پارٹنر شپ رائٹس فروخت

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے 4 سال کیلئے برانڈ پارٹنر شپ رائٹس فروخت کردیے گئے ہیں۔ایچ بی ایل پی ایس ایل برانڈ پارٹنرشپ رائٹس کی قیمت میں 1 ہزار 226 فیصد اضافہ ہوا ہے، ٹرانس گروپ ایف زیڈ ای نے ریزرو پرائس سے زائد ملٹی بلین روپے کی ریکارڈ بولی دے کر حقوق حاصل کیے ہیں۔برانڈ پارٹنرشپ 2026 سے 2029 تک کیلیے ہے، اس میں6کیٹیگری رائٹس اور ایک امپائر برانڈنگ رائٹ شامل ہے۔سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا ہے کہ برانڈ پارٹنرشپ رائٹس میں اضافہ لیگ کی بڑھتی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں