2

PSL ۔ 11 سے نئے فاسٹ بائولر سامنے آئینگے’ اظہر علی

کراچی(سپورٹس نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اظہر علی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل الیون سے نئے فاسٹ بالر سامنے آئیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے آغاز میں ہمارے مقامی بالرز نے اپنی کارکردگی سے خود کو منوایا، ان کی بالنگ کا معیار بہت زبردست تھا، اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، اسی دوران قومی ٹیم کو بہت سے مایہ ناز بالرز ملے۔انہوں نے کہا کہ دبئی میں ہونے والی پی ایس ایل میں بہت سے اچھے اسپنرز سامنے آئے۔ انہوںنے کہاکہ جب تک کسی بھی لیگ کا لوکل ٹیلنٹ اچھا نہیں ہوگا وہ دلچسپ نہیں کہلائے گی، غیر ملکی کھلاڑی تو آجاتے ہیں لیکن جو اہمیت مقامی کھلاڑیوں کی ہوتی ہے وہ ان کی نہیں ہوسکتی۔ایک سوال کے جواب میں اظہر علی نے کہا کہ گزشتہ سالوں کی نسبت اس بار مجھے امید ہے کہ اچھے فاسٹ بالرز سامنے آئیں گے، انہوں نے فاسٹ بالرز علی رضا، سبحان اور لیفٹ آرم بالر شہزاد گل کے بارے میں مثبت توقعات کا اظہار کیا۔بیٹسمینوں سے متعلق انہوںنے کہاکہ انڈر 19 سے سمیر اور فرحان یوسف ایسے بیٹر ہیں جو قومی ٹی 20 ٹیم میں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں