5

PSL11سیالکوٹ کا4کھلاڑیوں کی ریٹینشن کا اعلان

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن11کے لیے ٹیم سیالکوٹ نے4 کھلاڑیوں کی ریٹینشن کا اعلان کردیا ہے۔بطور ٹیم پہلے سیزن میں شرکت کیلیے سیالکوٹ اسٹالینز نے6فرنچائز سے ریلیز پلیئرز میں4کو بطور ریٹینشن پک کرلیا ہے۔پلاٹینم کیٹیگری میں سیالکوٹ نے محمد نواز کو6کروڑ16 لاکھ میں اور ڈائمنڈ کیٹیگری میں سلمان مرزا کو3کروڑ92 لاکھ میں ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ سیالکوٹ کی ٹیم نے احمد دانیال کو گولڈ جبکہ سعد مسعود کو ایمرجنگ کیٹیگری میں ری ٹینشن کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں