کراچی (سپورٹس نیوز)پاکستان سپر لیگ 8کا میلہ ملتان،کراچی اور لاہور سے ہوتا ہوا بدھ سے چوتھے سینٹر راولپنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے۔ سپر لیگ کے سپر ایکشن کیلئے شائقین پرجوش ہیں،پنڈی کو ٹورنامنٹ میں گیارہ میچوں کی میزبانی کرنی ہے اس دوران لاہور میں بھی میچ ہوں گے۔ شام سات بجے بابر اعظم کی پشاور زلمی اورعماد وسیم کی کراچی کنگز کا میچ ہوگا۔ کراچی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے اور پشاور کی ٹیم پانچویں نمبر پر ہے۔کوئٹہ کی ٹیم پانچ میں چار میچ ہارنے کے بعد بدترین کارکردگی دکھاتے ہوئے سب سے آخری نمبر پر ہے۔
48