32

PSL9′ غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے بیٹر رسی وین ڈر ڈسن لاہور پہنچ گئے ہیں جبکہ نمیبیا کے آل رانڈر ڈیوڈ ویسا نے بھی لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا ہے۔دوسری جانب لاہور قلندرز کی ٹیم آج دوپہر میں ایل سی سی اے گرانڈ میں ٹریننگ سیشن کرے گی۔علاوہ ازیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)فرنچائز لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے تیسری بار چیمپئن کا ٹائٹل جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں