36

PSL9 کا آج سے لاہور میں آغاز

لاہور(سپورٹس نیوز)ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)9کا آغاز آج ہوگا۔پی ایس ایل9کے پہلے میچ سے قبل رنگارنگ افتتاحی تقریب بھی ہوگی، جس میں معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ شائقین آتش بازی اور لیزر شو سے بھی لطف اندوز ہوں گے جبکہ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔لاہور کا قذافی اسٹیڈیم تیار ہے اور ٹیمیں بھی تیار ہیں، آغاز ہورہا ہے پی ایس ایل نائن کا، جس کیلیے شائقین بے قرار ہیں۔اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے ایکشن سے پہلے موسیقی کی جھنکار ہوگی، ملک کے معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔زندہ دلان لاہور کی موجودگی میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں لیزر شو اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ ہو گا۔اس کے بعد لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ایونٹ کے پہلے میچ میں مدمقابل ہوں گی۔دونوں ٹیموں کے اسکواڈز میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کرلیا ہے۔پہلے میچ کی دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہیں، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کو ایکشن کا بس انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں