PTIانتشار اور مالی بحران کا شکار

اسلام آباد (عظیم صدیقی) تحریک انصاف داخلی انتشار کا شکار’رہنما Dچوک پر حملہ آور ہونے کی تاریخ پشاور کے بعد کوہاٹ جلسے میں بھی نہ دے سکے’ سیاسی کور کمیٹی سے سکہ بند رہنمائوں کو باہر کر دیا گیا، مالی بحران میں ممبران پارلیمنٹ نے ماہانہ تنخواہوں سے چندہ دینے سے انکار کر دیا۔ PTI اڈیالہ جیل کے باہر کے آج منگل کے روز بھی رنگ جمانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ ممبران پارلیمان اڈیالہ کے باہر نہیں آئے، پاکستان تحریک انصاف PTI اس وقت اندرونی انتشار اور توڑ پھوڑ کے عمل سے گزر رہی ہے۔ KPK میں حکومت عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی بجائے وفاق سے محاذ آرائی پر زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ جس سے کارکنان اور عوام بددل ہو رہے ہیں۔ پشاور اور کوہاٹ میں عوامی عدم دلچسپی کی وجہ سے قیادت Dچوک آنے کی تاریخ نہ دے سکی۔ محمود اچکزئی پر تاریخ دینے کی ذمہ داری ڈال دی’ مالی بحران میں سیکرٹری جنرل نے ممبران پارلیمان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماہانہ چندہ دینے میں بخل کا مظاہرہ نہ کریں لیکن اس کا جواب گزشتہ 6ماہ سے مثبت نہیں آیا۔ اڈیالہ کے باہر بھی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے اور سیاسی کمیٹی سے علی محمد خان سمیت دیگر 7رہنمائوں کو نکال کر داخلی اتحاد کو انتشار میں تبدیل کر دیا ہے۔ اس وقت حالات بہتر نہیں ہیں اور یہ سارا کچھ بانی کی بہنوں کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں