42

PTIانٹرا پارٹی الیکشن ‘نیا پھڈا

اسلام آباد(بیوروچیف)پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نے ایک نیا ر خ اختیار کر لیا ، تحریک انصاف کے بانی اکبر ایس بابر نے عمران خان سے مخاطب ہو کر مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹر اپارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیا جا ئے ورنہ پارٹی بلے کے نشان سے محروم ہو جا ئے گی ۔ پارٹی کیسابق چیئرمین عمران خان کے نام ویڈیو پیغا م میں اکبر ایس بابر نے مطالبہ کیا کہ فی الفور انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم کرکے شفاف الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے۔ یاد رہے کہ اکبر ایس با بر کابانی چئیرمن عمران خان سے دس ال کے بعد کیا گیا یہ پہلا بالواسطہ رابطہ ہیجس میں انہوں نے وڈیو کے ذ ریعے عمران خان کو مخاطب کیا ہے۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ پی ٹی آئی میں انٹرا پارٹی کے نام پر ڈھونگ رچایا گیا ،پارٹی آئین کے مطابق الیکشن کے قواعد اور ووٹرز لسٹ دی جائیں، پارٹی کے بانی رہنماوں اور کارکنوں کو بنیادی آئینی و قانونی حق سے محروم کیا گیا،کارکن آپ کے لئے ڈنڈے کھاتے اور جیلیں بھگتتے ہیں۔ انہیں ووٹ کے جمہوری و آئینی حق سے کیوں محروم کر رہے ہیں؟، پارٹی کو آئین کے مطابق چلانا ہو گا ، جعلی الیکشن کی وجہ سے پی ٹی آئی مزید خطرات سے دوچار ہوگئی ہے، پارٹی حلقوں کی رائے کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن کو خود کالعدم قرار دے کر عمران خان الیکشن کمیشن میں ممکنہ شر مندگی سے بچ سکتے ہیں، بال عمران کے کورٹ میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں