PTIخود دھڑوں میں تقسیم اور جھگڑوں میں مصروف ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی اورمسلم لیگ ن ٹریڈرزونگ کے مرکزی صدر میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی قومی کانفرنس کرے یااحتجاج کی کال دے عوام صرف رمضان المبارک میں روزے رکھیں گے اوربعدمیں عیدمنائیں گے۔اب بانی کو ثاقب نثاراورعطابندیال کی سہولتیں نہیں ملیں گی نہ جادوٹونے چلیں گے۔تصادم اورجلاگھیرا کاکردارختم ہوگیاہے اس طرح کی حرکتیں کرنے والے جیلوں میں جاکرتائب ہوچکے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی ٹولے کاملک کوغیرمستحکم کرنے اوربدتہذیبی پھیلانے کے لئے دوسراکوئی ایجنڈانہیں۔سوشل میڈیاپرجس طرح پراپیگنڈہ اورگھٹیاحرکتیں کی جارہی ہیں اس میں ملوث قانون کی گرفت میں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ گرینڈالائنس بھی کوئی نہیں بن رہاپی ٹی آئی خوددھڑوں میں تقسیم اورجھگڑوں میں مصروف ہے ان میں کوئی متحداورمتفق نہیں۔76 سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے منصوبے شروع نہیں کیے جتنے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے 1 سال میں مکمل کر دیے ہیں۔ بجلی بلوں میں اربوں روپے کے ریلیف سمیت1 سال میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو الیکٹرک موٹرسائیکلیں، سکالر شپس، لیب ٹاپس، آسان کاروبار کے لیے قرض کی ضرورت ہے پیٹرول بم، غلیلیں، کیلوں والے ڈنڈوں کی ضرورت نہیں۔ مریم نوازشریف نوجوان نسل کے لیے ایک امید اور ایک آس ثابت ہوچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں