PTIرہنمائوں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور (بیوروچیف) انسداد دہشت گردی عدالت میں نو مئی سے متعلق مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنماں عمر ایوب، فواد چودھری، اسد عمر اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 16جون تک توسیع کر دی گئی۔ مسلم لیگ نون کا دفتر اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے سمیت نومئی کے چھ مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کے دوران عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، فواد چوہدری سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 16 جون تک توسیع کردی۔عدالت میں فواد چودھری، علی امتیاز، کرامت کھوکھر سمیت دیگر نے حاضری مکمل کروائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں