PTIقومی مجرم کی رہائی کا ایجنڈا لیکر چل رہی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہا ہے کہ تمام پارلیمانی جماعتوں کے متحدسے ہی دہشتگردی کاخاتمہ ممکن ہے پی ٹی آئی کے سیاسی کردار سے لگتاہے کہ اسے اپنے بانی کی ضرور ت ہے پاکستان اور عوام سے کوئی د لچسپی نہیں نہ اس کاملک کے مفاد کے لئے کوئی ایجنڈا ہے – پاک فوج کے نوجوان اورقانون نافذ کرنے والے دیگرادارے دہشت گردوں سے مقابلہ کررہے ہیں-ان کا کہنا تھا کہ جن دہشت گردوں کومسلم لیگ ن نے مار کر نکالا، بانی پی ٹی آئی اسے واپس لائے-دہشت گردی کا مسئلہ تو حل ہو چکا تھا2018 میں مسلم لیگ ن نے دہشت گردی کو ختم کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردوں کو جیل میں بند یا ملک سے بھگا دیا تھا، بتایا جائے کہ ملک میں دہشت گردی واپس کیسے آئی؟آج حملے ہو رہے ہیں،اس کی ذمے دار اس وقت کی سیاسی اور عسکری قیادت ہے۔سابق صدر عارف علوی نے ایسے 100 سے زائد لوگوں کو معاف کیاجنہوں نے لوگوں کو ذبح کیا لسانیت اور فرقہ واریت کی جو آگ لگائی جا رہی ہے ہمیں اسے روکنا چاہیے-انہوں نیکہا کہ کی پی اور بلوچستان دہشت گردی سے جل رہاہے پاک فوج جوان دہشت گردوں کامقابلہ کرکے ملک کے لئے جان کے نذرانے پیش کررہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی صرف ایک قومی مجرم کی رہائی کا ایجنڈالے کرچل رہی ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں