PTIمزاحمت کی بجائے مفاہمت کا راستہ اپنائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کو مزاحمت کی بجائے مفاہمت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے مذاکر ا ت ایک جمہوری عمل ہے اس سے معا ملا ت حل ہو سکتے ہیں-بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان اورسیکنڈ قیادت کو احتجاجی تحریک کی طرف نہیں جانا چاہئے مزاکرات بھی حکومت سے کرنیکی ضرورت ہے اداروں سے مزاکرات کی خواہش جمہوری نہیں-احتجاجی تحریک سے9مئی اور دیگر واقعات رونما ہوئے -ان کاکہناتھاکہ ملک کے موجودہ حالات معاشی استحکام کی ضرورت ہے جلا گھیرا سے ملک کو بھی نقصان اور جمہوریت بھی داغدارہوتی ہے انہوں نے کہاکہ مہنگائی میں کافی حد تک کمی ہوئی ہے جب ملک میں انتشارہوگاتوعوام کو معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس وقت بھی انڈسٹری اورعوام کوگیس بجلی مہنگی مل رہی ہے جس کے لئے حکومت کومعاشی حکمت عملی طے کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں