43

PTIمعاشی استحکام میں رکاوٹ بنناچاہتی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ان کی خواہشات کے مطابق حکومت مزاکرات نہیں کرسکتی پاں پکڑنے اورگریبان پکڑنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں-ان کاکہناتھاکہ بشری بی بی نے سعودیہ سے متعلق ویڈیو بیان جاری کرکے اپنی بچی کھچی جماعت کا بھی بیٹی غرق کر لیاہے-انہوں نے کہا کہ ملک میں انتشاراور جلا گھیرا کرنے والوں کو احتجاج کاکوئی حق نہیں عدالتی حکم کے بعد آ ج سڑکوں پر نکلنے والے توہینِ عدالت کریں گے تو قانون حرکت میں آ ئے گااورسب کو اپنے بانی کے پاس جاناپڑے گا اس سے ان کی بانی سیملاقات بھی ہو سکتی ہے-ان کاکہنا تھا کہ 9 مئی صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کونہیں عوام کو بھی علم ہے اس لئے حکومت ایک اورمئی نہیں چاہتی اس لئے فسادیوں کے لیے راستے بند کئے گئے ہیں-انہوں نے کہاکہ جب ملک ترقی کرنے لگتا ہے تویہ لوگ احتجاج و دھرنا شروع کر دیتے ہیں- سعودیہ سمیت دوست ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی معاشی استحکام میں رکاوٹ بنناچاہتی ہے-ایس سی او کو ناکام کرنے کے لیے بھی کوشش کی-پی ٹی آئی والے چاہتے ہیں کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خراب ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ اپنے مفادات کی خاطر ملک کی سلامتی کو دا پر لگایا گیا، پی ٹی آئی کی سیاست غیر سیاسی لوگوں کے ہاتھوں میں ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں