2

PTIمنفی کردار کیوجہ سے عوام کے دلوں سے نکل چکی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اپنی کارکرردگی کی بنیاد پر عوام کے دلوں میں جبکہ پی ٹی آئی اپنے منفی کردارکی وجہ سے عوام کے دلوں سے نکل چکی ہے پونے چارسالہ اقتدار میں پی ٹی آئی کا فساداورسیاسی انتقام کے علاوہ کوئی کارنامہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیا سی جماعتیں اورحکومتیں ملک اورقوم کی خدمت کے لیے ہوتی ہیں جبکہ پی ٹی آئی صرف گالی گلوج تک ہے۔ ان کے حلقہ میں عوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ہرسطح پر مشکلات کوختم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی نے مزاکرات کوخود مزاق بنارکھاہے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کئی بارمل بیٹھنے کی پیشکش کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیامگرپی ٹی آئی خود دھڑوں میں تقسیم ہے کچھ مذاکرات چاہتے جبکہ کچھ سڑکوں پر تماشے لگاکرسیاسی تنائو چاہتے ہیں جس میں وہ کامیاب نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی قیادت میں حکومت رمضان المبارک میں نگہبان پیکج کے تحت غریب عوام کو گھروں کی دہلیزپر راشن فراہم کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں