PTIمیں تین چار گروپ بن گئے

اسلام آباد (عظیم صدیقی) تحریک انصاف میں باہمی لڑائی نکتہ عروج پر’ گنڈا پور اور علیمہ خان نے ایک دوسرے کو فوجی ایجنٹ قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا نے PTI کو یرغمال بنا لیا، پختونخوا حکومت میں گنڈا پور مخالف گروپ مضبوط ہو رہا ہے۔ PTI میں تین چار گروپ بن گئے، پی ٹی آئی میں گزشتہ 24گھنٹوں میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، گنڈا پور نے گزشتہ رات گئے ویڈیو بیان میں اپنے قائد عمران خان کی بہن علیمہ خان کو MI ملٹری انٹیلی جنس کا ایجنٹ قرار دے دیا۔ ایسا بیان انہوں نے ردعمل میں دیا کہ دو روز پہلے اڈیالہ میں بانی سے ملاقات میں بانی نے گنڈا پور سے کہا کہ علیمہ خان نے مجھے بتایا ہے کہ گنڈا پور ISI کا ایجنٹ ہے اس الزام نے گنڈا پور کو آگ بگولہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 9مئی کے حملوں میں براہ راست علیمہ خان کے دو بیٹے ملوث ہونے کے باوجود کیسے رہا ہو گئے جبکہ زرتاج گل’ عمر ایوب اور دیگر بہت سے رہنما ملوث نہ ہونے کے باوجود سزایافتہ ہو گئے اس کے بعد پختونخوا ہائوس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ گنڈا پور نے ساتھیوں سے مشاوت کی اور رات 12بجے کے بعد ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا اور علیمہ خان کو MI کا ایجنٹ قرار دے دیا۔ اس وقت صورت حال یہ ہے کہ KPK پی ٹی آئی میں سپیکر بابر سلیم سواتی’ جنید اکبر اور گنڈا پور کے تین گروپ باہمی طور پر دست وگریبان ہیں۔ PTI سوشل میڈیا نے گنڈا پور اور علیمہ خان مخالف دوسرے لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیکر غدار قرار دے دیا ہے۔ اگلے دو چار روز میں حالات مزید ابتر ہونے جا رہے ہیں۔ البتہ فی الحال گنڈا پور کے خلاف تحریک عدم کا خطرہ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں