PTIنے اپنے دور اقتدار میں معیشت کا بیڑہ غرق کیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما عمر اسرار منے خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کو 2024کے الیکشن پراعتراض کیسا تھ 2018کے الیکشن حکومت ملنے اور میاں نوازشریف کے خلاف سازش کااعتراف بھی کرنا چاہئے۔ کیا بانی بابارحمتے سمیت قوم سے معافی مانگ سکتے ہیں؟- ان کاکہناتھاکہ حکومت کے خلاف بننے والا یک رکنی جماعتوں کا اتحاد بھی حکومت کابال بیکانہیں کرسکتانہ ان کی خواہشات پر فیصلے ہوں گے موجودہ حکومت ملکی ترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایک سال میں عوامی خدمت اور ہرسطح پر کئی منصوبے پیش کرکے خودکو باوقاروزیراعلی ثابت کیاہے سندھ کے تاجر بھی ان کی خدمات چاہتے ہیں۔ کامیاب طلبا کی حوصلہ افزائی دھی رانی پروگرام اور اپنی چھت اپناگھرپروگرام پر اربوں روپے جبکہ یونین کونسل کی سطح پر رمضان نگہبان پیکج کابھی فیصلہ کیا گیا ہے ان کے منصوبوں سے غریب عوام مشکلات سے نجات اور خوشحال ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ملک اورقوم کی بہتری کے لیے کام کرنے والی جماعت ہے جبکہ پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں ملکی معیشت کابیڑہ غرق عوام کو بدحال اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا-انہوں نے کہا کہ عوام کوخودموازنہ کرناچاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں