7

PTIکا احتجاج کبھی پر امن نہیں رہا،اسحاق ڈار

ا سلام آباد (بیوروچیف) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تاریخ ہے ان کا کوئی احتجاج یا ریلی پر امن نہیں رہی، قانون کے مطابق ریڈ زون میں کوئی احتجاج نہیں کیا جاسکتا۔اسلام آباد میں غیر ملکی سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبرکو غیر ملکی وفد پاکستان کے دورے پر تھا اور ایسے موقع پر ایک جماعت نے حیران کن طور پر احتجاج کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی اسی جماعت نے انتخابات میں دھاندلی کے الزام پر احتجاج کیا اور 35 پنکچر کا بیانیہ بنایا لیکن کمیشن نے دھاندلی کے دعوے جھوٹے قرار دیے تاہم پی ٹی آئی قیادت نے معاہدے کے مطابق غلط الزام کی معافی نہیں مانگی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کسی بھی احتجاج کے لیے مقامات کا تعین کیا گیا ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کو ریڈ زون میں احتجاج سے باز رکھنے کے لیے ان سے مذاکرات کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں