PTIکا اڈیالیہ جیل کے باہر احتجاج کا پروگرام ملتوی

اسلام آباد (عظیم صدیقی) پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج اور خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس منعقد کرنے کا ارادہ ملتوی کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے اعلیٰ قیادت اور کور کمیٹی کے دو روز پہلے ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں اس معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا اگرچہ اعلانیہ احتجاج ملتوی کرنے کا اظہار نہیں کیا گیا لیکن پارٹی کے اندرونی ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں اکثریتی ارکان نے اس خیال کا اظہار کیا کہ ہمارے اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان فاصلے اور دوریاں بہت ہو چکی ہیں اور اب جبکہ ملک میں دہشت گردی کی لہر آئی ہوئی ہے ہمیں اس طرح کا احتجاج ایک حساس مقام پر نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ اگر کسی دہشتگرد نے وہاں کوئی دہشتگردانہ کارروائی کر دی تو معاملات سنبھالے اور سدھارے نہیں جا سکیں گے اب پارلیمان کی سطح پر احتجاج ہو گا۔ اڈیالہ کے باہر نہیں ہو گا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ گنڈہ پور کی طرف مخالفت کی وجہ سے اسمبلی کا اجلاس اڈیالہ کے باہر منعقد کرنے کی قرار داد اسمبلی میں زیرغور نہیں لائی جا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں