PTIکا پونے4سالہ دور پاکستانی معیشت پر قہر بن کر ٹوٹا،سینیٹر عابد چوہدری عابد شیر علی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سینیٹر چوہدری عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا پونے چار سالہ دور پاکستانی معیشت پر قہر بن کر ٹوٹا ہے’ عمران خان کی نااہلی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے’ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ان کی ٹیم ملک کو صحیح سمت میں چلانے کی سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں مگر اس میں کچھ وقت لگے گا’ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رہنما میاں اعجاز بھولا کی رہائش گاہ پر ان کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی کے شرکاء سے کیا’ اس موقع پر کوارڈی نیٹر این اے 102 میاں فرقان محمود’ سابق چیئرمینز چوہدری ذوالفقار گجر’ شیخ عرفان’طاری اعوان’ چوہدری رضوان رحمانی’ میاں ہارون’ ملک شہزاد’ ڈاکٹر آصف پی اے ٹو عابد شیرعلی’عثمان PK’ رانا عامر’ رضوان وڑائچ بھی موجود تھے’ انہوں نے کہا کہ غرور اور تکبر اللہ کو پسند نہیں’ عمران خان کے بولے ہوئے بڑے بول ان کا تعاقب کر رہے ہیں اور جیل کی سلاخوں کے پیچھے بیٹھا این آر او مانگ رہا ہے’ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو چکا ہے’ عمران خان اکیلا ہو گیا ہے’ اس کے سارے ساتھی ایک ایک کر کے اس ساتھ چھوڑ چکے ہیں’ اپنے پونے چار سالہ دور میں گذشتہ نااہل حکمرانوں نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا تھا’ اب پاکستان کے اصل وارث آ گئے ہیں’ بہت جلد وزیراعظم شہباز شریف قوم کو بہت بڑا ریلیف پیکیج دینے کا اعلان کریں گے’ جس سے غربت ختم ہو گی اور مہنگائی میں بھی خاطر خواہ کمی ہو جائے گی’ انہوں نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایک دو دن میں وزیراعظم شہباز شریف پیٹرول کی قیمتوں میں بی حیرت انگیز کمی کا اعلان کریں گے’ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے’ آپ سب میاں نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں’ اپنے علاقے کی یوتھ کی رہنمائی کریں اور انہیں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کیلئے قائل کریں کیونکہ یوتھ کسی بھی سیاسی پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہوتا ہے’ ایران’ اسرائیل امریکہ جنگ نے پوری دنیا میں اثرات چھوڑے ہیں جس کی وجہ سے دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے مگر آپ خاطر جمع رکھیں جونہی حالات بہتر ہوں گے یہ قیمتیں پہلے والی سطح پر آ جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں