19

PTIکو آئوٹ کرنیکی سازش کامیاب نہیں ہوگی

سرگودھا (بیورو چیف) تحریک انصاف کو آئوٹ کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے پاکستان تحریک انصاف اپنا حق چھین کر لے گی اس وقت پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنیکی ضرورت ہے پاکستان مستحکم ہوگا تو ہم خو شحال ہونگے بدقسمتی سے پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو چرایا گیا ہے جس کی ہر سطح پر مخالفت کرینگے اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ہم نے ہمیشہ صبر و تحمل کیساتھ تمام جبر و ظلم برداشت کیا ہے ہر ظلم کی ایک حد ہوتی ہے ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے ان خیالات کا اظہار سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں ‘ مسز زاہد ممتاز کاہلوں’ سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی عبدالوہاب ممتاز کاہلوں اور سابق ٹکٹ ہولڈر و پاکستان تحریک انصاف کے راہنما بیرسٹر عبداللہ ممتاز کاہلوں نے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں