2

PTIکو بانی کی ضرورت ہے عوام سے کوئی دلچسپی نہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ تمام پارلیمانی جماعتوں کے متحدسے ہی دہشت گردی کاخاتمہ ممکن ہے پی ٹی آئی کے سیاسی کردار سے لگتاہے کہ اسے اپنے بانی کی ضرورت ہے پاکستان اور عوام سے کوئی دلچسپی نہیں نہ اس کاملک کے مفاد کے لئے کوئی ایجنڈاہے-پاک فوج کے نوجوان اورقانون نافذ کرنے والے دیگرادارے دہشت گردوں سے مقابلہ کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جن دہشت گردوں کومسلم لیگ ن نے مار کر نکالا، بانی پی ٹی آئی اسے واپس لائے-دہشت گردی کا مسئلہ تو حل ہو چکا تھا2018 میں مسلم لیگ ن نے دہشت گردی کو ختم کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردوں کو جیل میں بند یا ملک سے بھگا دیا تھا، بتایا جائے کہ ملک میں دہشت گردی واپس کیسے آئی؟ انہوں نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان دہشت گردی سے جل رہاہے پاک فوج جوان دہشت گردوں کامقابلہ کرکے ملک کے لئے جان کے نذرانے پیش کررہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی صرف ایک قومی مجرم کی رہائی کا ایجنڈالے کرچل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں