PTIکو غیر مشروط مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شفیق احمدگجر نے کہاہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں سیاسی انتقام کی نہیں معاشی انتظا م اوراستحکام کی ضرورت ہے۔انہوں نے وزیراعظم میاں شہبازشریف طرف سے پی ٹی آئی کودوسری بار مزاکرات کی دعوت کونیک شگون قراردیااورکہاکہ پی ٹی آئی کو دعوت قبول کرکے ملک اورعوام کی بہتری کے لئے غیرمشروط مزاکرات کاراستہ اختیارکرناچاہئے تاکہ پاکستان معاشی طورپرمستحکم اورعوام خوشحال ہوسکیں۔انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ ملک میں بجلی اورگیس کی چوری روکنے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں توبجلی گیس سستی ہوسکتی ہے دوسری طرف14پاورکمپنیوں کے ساتھ ختم ہونے والے معاہدوں کے اثرات بھی عوام تک پہنچائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ اس وقت عوام کومہنگی گیس اوربجلی کی پریشانی ہے۔ سڑکوں کی تعمیر، صاف، پانی،بے روزگاری ختم اور گیس کے مسائل حل ہوں گے عوام بھی خوشحال ہوں گے۔ وزیراعظم کی طرف سے دوست ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری ہوگی تومہنگائی کم اور پاکستان کی معیشت کا دنیا کی بہترین معیشت میں شمار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ سے استحکام کی طرف آیا اور اب استحکام سے ترقی کی جانب بڑھ ناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات کا ایجنڈا پاکستان اور عوام کی ترقی کے لیے بہترہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں